عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد: بانی تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کا توشہ خانہ کیس میں 29جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزار کا اپنے وکیل کے ذریعے حق دفاع بحال کیا جائے۔بانی تحریک انصاف نے بیرسٹر سلمان صفدر اور ایڈووکیٹ چوہدری ظہیر عباس کے ذریعے درخواست دائر کی۔