مہنگائی تلے دبی عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری

354068_7547378_updates.jpg

اسلام آباد: مہنگائی کے بوجھ اور بھاری بھرکم بجلی کے بلوں کے نیچے دبی عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں اکتوبرتا دسمبر2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کروادی ہے جس میں ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
درخواست میں کیپسٹی چارجز کی مد میں75 ارب14کروڑ روپے وصولی اورنقصانات کی مد میں 10ارب 82 کروڑروپےوصول کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت 14فروری کو ہوگی، درخواست منظور ہونے کے بعد بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ روپےکا مزید بوجھ منتقل ہونے کا امکان ہے۔حکومتی گائیڈلائنز کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے