کوئٹہ، کالعدم سپاہ صحابہ کا حمایت یافتہ امیدوار جمعیت کے حق میں دستبردار

57.jpg

کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کی سیاسی ونگ راہ حق پارٹی کا امیدوار جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 40 کوئٹہ سے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کی سیاسی ونگ راہ حق پارٹی کے امیدوار علی نواز بلوچ نے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار مولانا رحیم الدین ایڈوکیٹ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ جمعیت کے امیدوار مولانا رحیم الدین کالعدم تنظیم کے حمایت یافتہ ہیں۔ یاد رہے کہ پی بی 40 سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار سید عباس موسوی ہیں، جبکہ آزاد امیدوار علامہ محمد آصف حسینی شیعہ علماء کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے