ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ وقت کی ضرورت

اسلام آباد: ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ وقت کی ضرورت ہے۔
نگران وزیر خزانہ ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہیں، تاہم ان کو اس حوالے سے ان لینڈ ریونیو سروسز اور قومی میڈیا کے کچھ حصوں کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پاکستان بزنس کونسل ایجنڈے کی حمایت میں پیش پیش ہے۔
حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ کسٹمز ڈپارٹمنٹ وزیرخزانہ کے ایجنڈے کی حمایت کر رہا ہے، ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ کی مخالفت میں تین بنیادی نکات اٹھائے گئے ہیں، پہلا یہ کہ کچھ لوگ ایسے فیصلوں کو نگران حکومت کے مینڈیٹ سے تجاوز قرار دے رہے ہیں۔