نگراں وزیراعظم کی ایرانی صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت

1314909_3547767_PM-Kakar-Iran-FM-meeting_updates.jpg

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر نگراں وزیراعطم نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات پر زور دیا۔ وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے مشترکہ چیلنجز سے باہمی تعاون پر مبنی طریقوں سے نمٹنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے