حماس نے 7 اکتوبر کے حملے میں اسرائیلی گولہ بارود استعمال کیا، امریکی اخبار

53.webp

اکتوبر 2023 میں حماس کی جانب سے طوفان الاقصیٰ آپریشن کیلئے استعمال کیے گئے گولہ بارود کے حصول سے متعلق اہم اور دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے۔ امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو حملے میں حماس کی جانب سے جو گولہ بارود استعمال کیا گیا وہ اسرائیلی گولہ بارود تھا۔ امریکی اخبار کے مطابق حماس کی جانب سے استعمال کیا گیا گولہ بارود غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں نا پھٹنے والے میزائلوں اور بموں سے حاصل کیا گیا تھا۔ اخبار کے مطابق حماس نے صرف ایک 750 پاؤنڈ وزنی نہ پھٹنے والے بم سے سینکڑوں راکٹ بنائے۔ اسرائیلی انٹیلی جنس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ہم دشمن کو اپنے ہی اسلحے سے فیضیاب کرتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے