خیبر پختون خوا کے عوام کو بے وقوف کہنے پر اے این پی کا نوازشریف سے معافی کامطالبہ

2597058-nawazsharifanp-1706422946-126-640x480.jpg

پشاور: خیبر پختون خوا کے عوام کو بے وقوف کہنے پر اے این پی نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے معافی کامطالبہ کردیا۔

اے این پی کے ترجمان ثمربلور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور تین بار وزیراعظم پاکستان کے عہدے پر رہنے والے شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبے کے عوام کو بیوقوف کہے، یہ الفاظ ایسے وقت کہے گئے جب انکی دختر اسی صوبے میں انتخابی مہم چلارہی تھی، یہ لوگ کس منہ سے یہاں آکر ووٹ مانگیں گے۔ثمربلور نے کہا کہ ماضی میں اسی جماعت نے ہمارے حقوق دینے سے انکار کیا تھا اور رہبرتحریک خان عبدالولی خان نے اتحاد سے نکلنے کا اعلان کیا، شاید آج نوازشریف صاحب ایک بار پھر تاریخ دہرارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والا ہر شخص اس ملک میں معزز سمجھا جاتا ہے لیکن پختونخوا کے عوام کے نمائندے ابھی موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس عمل کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ نوازشریف صاحب اپنے الفاظ واپس لے کر پوری قوم سے معافی مانگیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے