ایف سی بلوچستان نے لاکھوں لیٹرز ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی

2597040-IRANIDIESELWEB-1706421097-886-640x480.jpg

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلوچستان اور سندھ کی سرحد کے قریب انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کی گئی۔ایف سی نے بلوچستان سے سندھ کی جانب غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔اسمگلرز 10 ٹرکوں میں تقریبا 3 لاکھ 79 ہزار لیٹرز ایرانی ڈیزل سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا۔ضبط کیا گیا غیر قانونی ایرانی ڈیزل ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے