یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں برطانوی آئل ٹینکر کو تباہ کر دیا

WhatsApp-Image-2024-01-27-at-7.14.56-PM-1.jpeg

صنعا:- یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی بندرگاہ کی طرف بڑھنے والے برطانوی آئل ٹینکر MARLIN LUANDA کو تباہ کر دیا

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج نے اسرائیل کی طرف بڑھنے والے برطانوی بحری آئل ٹینکر کو راستہ تبدیل کرنے کے لیے وارننگ دی اور بارہا بار کی تنبیہہ کے بعد اینٹی شپ میزائل سے آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا جس سے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی ـرپورٹس کے مطابق آگ اس قدر شدید تھی کہ ٹینکر کی مکمل تباہی یقینی ہے

یاد رہے کہ یمنی فوج اور یمن کے مزاحمتی گروہ انصار اللہ کی طرف سے اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے خلاف اور غزہ کی مظلوم عوام کی حمایت میں اسرائیل کا بحری بائیکاٹ جاری ہےـ یمنی فوج اور انصار اللہ نے اسرائیل کی طرف بڑنے والے جہازوں کا راستہ روک رکھا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے