حضرت علیؑ کا عدل و انصاف تمام اقوام عالم کے لیے مشعلِ راہ ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

15.jpg

13رجب المرجب امیرالمومنین حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تمام عالم بشریت و عالم اسلام کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت علیؑ کی ولادت کا دن تمام مسلمانوں بلکہ تمام مظلوموں، عدالت پسندوں اور حریت پسندوں کے لیے عید کا دن ہے اور عظیم الشان عید کا دن ہونے کے ساتھ ساتھ درس کا دن بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دن ہم امام المتقین امام علی علیہ السلام کی پاکیزہ ونورانی زندگی سے درس لیتے ہوئے یہ عہد کریں کہ ہماری زندگی راہ علی ع پر گزرے گی، علی ع کی پوری زندگی سیرت پیغبر ص کی آئینہ دار زندگی ہے، جس کا ایک ایک پل ویسے ہی گزرا جیسے ذات خدا کو مطلوب تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے