ایران بدستور ہمارا دوست اور برادر ملک ہے، انوار الحق کاکڑ
پاکستان کے عبوری وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ایران کے ساتھ تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے پاکستان کے تعلقات بدستور دوستانہ اور برادرانہ ہے۔
پاکستان کے عبوری وزیراعظم نے پاکستان کے چند نیوز چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی واقعات میں پاکستان نے اپنے ہمسایہ اور برادر ملک ایران کا ساتھ دیا ہے اور اسلام آباد کبھی بھی تہران کے خلاف کسی بھی مہم جوئی میں حصہ نہیں بنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ماضی میں کئی بار ایران کے سیکورٹی تحفظات کو دور اور دہشت گرد عناصر کو تہران کے حوالے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس سمیت دونوں ممالک کے مابین رابطے کے متعدد چینل موجود ہیں جن کی تقویت کرکے سرحدی مسائل سمیت مشترکہ چیلنجوں سے نمٹا جا سکتا ہے۔