عام انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری
وفاقی کابینہ کی جانب سے عام انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری کے بعد اب باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق آئین کی شق 245 کے تحت ملک میں فوج تعینات کی جائے گی، فوج کوئک رسپانس فورس کے طور پر حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات کیا جائے گا جبکہ فوج کی تعیناتی 5 فروری سے 10 فروری تک ہو گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانے کیلئے کی گئی ہے۔