یمنی فوج کا امریکی بحری بیڑے پر حملہ ” ایک بحری جہاز تباہ 2 پسپا

y.jpg

صنعا :- یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سرائے نے یمنی فوج اور امریکی بیڑے کے درمیان ہونے والے تازہ معرکہ میں ایک امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے

نمائندہ البصیر کے مطابق یحییٰ سرائے نے خلیج عدن اور باب المندب میں امریکی بحری بیڑے اور یمنی فوج کے درمیان ہونے والے تنازعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج کا دن امریکی بحری بیڑے اور یمنی فوج کے درمیان سخت جنگ کا دن تھا اور دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی اس جھڑپ میں یمنی فوج اپنے مزیائل حملے سے ایک امریکی جہاز کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہی ہے جسکے بعد باقی ماندہ دو امریکی جہازوں نے پسپائی اختیار کر لی

یاد رہے کہ یمنی فوج اور انصار اللہ کی طرف سے غزہ کی حمایت میں اسرائیل مخالف مزاحمتی محاذ جاری رکھتے ہوئے اسرائیل کی طرف بڑھنے والے بحری جہازوں کا راستہ روک رکھا ہے اور اس وجہ سے جہاں ایک طرف اسرائیلی بندرگاہوں پر 85٪ تجارتی آمدورفت رک چکی ہے وہیں اسرائیل کی بندرگاہوں تک پہنچنے کے لیے بحری جہازوں کو بہت طویل چکر بھی کاٹنا پڑ رہا ہے جس سے اشیا تجارت کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے اسرائیلی معیشت کو سخت حالات کا سامنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے