اسلامی مزاحمتی گروپ کا شام اور عراق میں امریکی ملٹری کیمپ پر حملہ

118498466_gettyimages-633157922.jpg

دمشق :- شام میں موجود اسلامی مزاحمتی گروپ نےشام اور عراق میں قائم غیر قانونی امریکی ملٹری کیمپس پر کامیاب حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے

نمائندہ البصیر کے مطابق شام میں موجود اسلامی مزاحمتی گروپ نے دیر الزور کے علاقے کونوکو گیس فیسلٹی میں موجود غیر قانونی طور پر قائم امریکی ملٹری کیمپ اور اربیل ائیر پورٹ عراق  میں موجود امریکی بیس پر متعدد ڈرونز اور راکٹس سے کامیاب حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے

یاد رہے کہ اسلامی مزاحمتی گروپس کی طرف سے امریکی تنصیبات اور ملٹری کیمپس پر حملوں کی شرح حالیہ ہفتے میں کئی گنا بڑھ گئی ہے-گزشتہ ایک ہفتے میں عراق میں موجود امریکی بیس عین الاسد پر 35 ” اربیل ائیرپورٹ میں موجود امریکی بیس پر 32 جبکہ شام دیرالزور کونوکو گیس فیسلٹی میں موجود امریکی تنصیبات پر 21 حملے ہو چکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے