اسرائیل غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کو حقِ دفاع میں نہیں چھپا سکتا؛ سعودی عرب

17.jpg

ریاض: سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ اسرائیلی حقِ دفاع کا دعوی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی صورت حال پر اور کسی تصفیے پر پہنچنے کے لیے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور مندوبین کا اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے کہا کہ اسرائیل کی اندھا دھند بمباری سے غزہ کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہوگئی جس میں 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سعودی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطین کا پائیدار اور منصفانہ حل تلاش کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر غزہ کی صورت حال کے منفی اثرات سے پڑوسی ممالک اور عالمی امن و سلامتی بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے کہا کہ سعودی عرب اسرائیل کے حق دفاع کے بہانے غزہ کے خلاف عسکری کارروائی کو پوری قوت سے مسترد کرتا ہے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا اسرائیل کے غزہ کے باشندوں کو جبری طور پر بے دخلی کو بھی مسترد کرتے ہیں اور اس تنازع کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی برادری کی مشترکہ ذمہ داری پر زور دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے