یوکرین کے جنگی قیدیوں کو لانے والا روس کا فوجی طیارہ گرکر تباہ؛ 74 ہلاک

2595554-russianplanewithukrainprisonercrash-1706099035-224-640x480.jpg

ماسکو: روس کا یوکرین کے 65 جنگی قیدیوں کو لے کر جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

نیوزکے مطابق روس کا ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ یوکرین سے واپسی پر بیلگوروڈ میں گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارہ کسی امداد ملنے سے پہلے مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔اس طیارے میں یوکرین کے 65 جنگی قیدیوں کو روسی قیدیوں سے تبادلے کے لیے لایا جا رہا تھا جب کہ طیارے میں عملے کے بھی 5 ارکان اور 3 روسی فوجی بھی موجود تھے۔ تمام افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔حادثے کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ تیزی سے عمودی طور پر نیچائی کی جانب جا رہا ہے اور رہائشی علاقے میں زمین پر جا گرتا ہے۔

ادھر روس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے یوکرین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جنگی قیدیوں کو لے جانے والے مسافر طیارے کو مار گرایا ہے۔ یوکرین نے اپنے ہی فوجیوں کو ہوا میں گولی مار دی۔دوسری جانب اے ایف پی نے یوکرین کے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ان کی دفاعی فورسز نے روسی طیارے کو مار گرایا ہے کیونکہ یہ طیارہ S-300 زمینی فضائی دفاعی نظام کے لیے میزائل لے جا رہا تھا۔یاد رہے کہ روس کا IL-76 طیارہ فوجیوں، کارگو اور فوجی ساز و سامان جیسے ٹینک، ہووٹزر اور گولہ بارود کو لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے