سی پیک ورکنگ گروپ نے 10 سالہ نتائج کو سراہا

295.jpg

اسلام آباد / بیجنگ: سی پیک ورکنگ گروپ نے 10 سالہ نتائج کو سراہا۔
سی پیک ورکنگ گروپ کا چوتھا اجلاس ہوا جس کی مشترکہ صدارت چینی نائب وزیر خارجہ اور پاکستانی سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کی۔
فریقین نے 10 برسوں کے نتائج کو سراہتے ہوئے اتفاق کیاکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کیا جائے۔ فریقین کو ترقی کی راہداری ،عوام کے معاش کی راہداری،اختراع کی راہداری ،گرین راہداری اور کھلی راہداری کی تعمیر کرنی چاہیے۔
سی پیک کا اپ گریڈ ورژن تشکیل دینا چاہیے تاکہ سی پیک کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر ممکن ہو سکے اور یہ بیلٹ اینڈ روڈ کے اعلیٰ معیار اور مشترکہ تعمیر کا مثالی منصوبہ بن سکے۔فریقین نے سی پیک کی تعمیر میں تیسرے فریق کی شمولیت پر بھی بات چیت کی۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے چینی نائب وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے بیجنگ میں پریس کانفرنس میں کہا ایران اور پاکستان کے ساتھ قریبی رابطہ ہے۔دونوں دوست ہمسایہ اور ہمارے اچھے دوست ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے