فیس بک پر نئی جعل سازی کا انکشاف

2594712-fb-1705950244-338-640x480.jpg

نیو یارک: فیس بک صارفین کو ایک نئی جعل سازی کے متعلق خبردار کیا گیا ہے جس میں لوگوں کو کسی کی اچانک موت کی خبر کے جعلی لنکس کو کلک کراتے ہوئے جھانسہ دیا جا رہا ہے۔

ماہرین بت میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم پر پھیلی جعل سازی کی ایک مہم کا انکشاف کیا ہے جس میں ہیکرز لوگوں کو جھانسہ دینے کے لیے پوسٹ میں لکھتے ہیں ’مجھے یقین نہیں ہوسکتا وہ چلا گیا، میں اس کو بہت یاد کروں گا‘ اور جعلی لنک پر کلک کرنے کے لیے اکساتے ہیں۔ویب سائٹ بلیپنگ کمپیوٹر کے مطابق یہ لنک صارفین کو ایک ویب سائٹ پر لے جاتا ہے جہاں پر ان کی تمام فیس بک معلومات چرالی جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ مخصوص مہم تقریباً ایک سال قبل شروع ہوئی۔ تب سے ان جعل سازوں نے ہیک کیے گئے اکاؤنٹ کے انبار لگا دیے ہیں تاکہ دیگر صارفین کو باآسانی جھانسہ دیا جاسکے۔

جب کوئی پوسٹ یا لنک کسی دوست یا رشتہ دار کی جانب سے آتا ہے تو اس پر اعتبار کرنا آسان ہوتا ہے اور یہی پھر لوگوں کے شکار بننے کی وجہ بھی بنتا ہے۔فیس بک کی جانب سے ان غیر محفوظ پوسٹس کو ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن پلیٹ فارم کا ردِ عمل اتنا تیز نہیں ہوتا جتنی تیزی سے یہ جعل سازوں کی کارروائیاں کرتے ہیں۔تاہم، فیس بک بڑی حد تک پوسٹ میں موجود ان گمراہ کن فیس بک ری ڈائریکٹ لنکس کو غیر فعال کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے لہٰذا یہ اب اس طریقے سے فعال نہیں ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے