ایران میں ہلاک بی ایل ایف دہشتگردوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں

279.jpg

اسلام آباد: ایران میں بی ایل ایف کے ٹھکانوں پر پاکستانی اسٹرائیک میں ہلاک دہشتگردوں کی ہوش ر با ابتدائی تفصیلات منظر عا م پر آ گئی
ہلاک دہشتگرد دوستہ عرف چئیرمین ضلع پنجگور کا رہائشی تھا جس نے 2013 میں بلوچ لبریشن فرنٹ میں شمولیت اختیار کی اور بی ایل ایف کے کمانڈر فضل شیر عرف طاہر گروپ کا رکن تھا۔
دوستہ زامران سیکٹر میں منشیات فروشی، لوٹ مار میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ پروم سیکٹر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد حملوں میں ملوث رہا۔
دوستہ 20 ستمبر 2019 کوپروم میں اسکول اور ایف سی پوسٹ پر حملے میں ملوث رہا، 23 مئی 2020 کو پروم کے علاقے میں ایف سی کی پوسٹ پر حملے کا حصہ رہا۔ 04 ستمبر 2022 کو یوسف پوسٹ پرہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھی دہشتگرد دوستہ عرف چئیرمین ہی ملوث تھا
اس کے ساتھ ساتھ وہ 19 جنوری 2023 کو اخلاق عرف شوکت ولد کلری گچیک کے اغوا میں ملوث تھا جس کو 3 مارچ 2023 کو بالگتر کے علاقے میں قتل کر دیا۔ اس نے گزشتہ سال 12 اپریل 2023 کو ایف سی کے قافلے کو بھی نشانہ بنایا۔
ہلاک دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ اصغر عرف بشام کا بیٹا *سرور*بھی شامل ہے ، جو ضلع پنجگور کا رہائشی تھا۔
8جون 2021 کو اصغر عرف بشام نے فرنٹیئر کور کی پٹرولنگ پارٹی پر گاواش چکر بازار جبکہ20 جولائی 2021 کو ضلع پنچگور میں فرنٹیئر کور کی پٹرولنگ پارٹی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا
اس کے ساتھ ساتھ فروری 2023 میں اصغر عرف بشام نے پنچگور کے بس سٹینڈ پر فائرنگ کر کے محمد انصر کو شہید کیا
21 نومبر 2023 کو اصغر عرف بشام کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا
ہلاک ہونے والےدہشتگرد محمد وزیر عرف وازو نے ابتدائی طور پر 2013/14میں بلوچ ریپبلکن آرمی میں جبکہ 2019میں بلوچ لبریشن فرنٹ میں شمولیت اختیار کی۔
دہشتگرد محمد وزیر عرف وازو بی ایل ایف کے دہشتگرد عابد عرف چاکر کا بھائی تھا۔ وہ پروم اور گوارگو، ضلع پنجگور میں متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں کا حصہ تھا۔ اس نے 14 ستمبر 2020 کو ضلع پنجگور کے احمد اللہ ولد بشیر اور عامر ولد محمد حنیف کو کو ٹارگٹڈ حملے میں نشانہ بنا کر شہید کر دیا
وازو نے4 مارچ 2023 کو، پل ناکہ پوسٹ پر گرینیڈ حملہ کیاجبکہ01 مئی 2023 کوکسٹم آفس ایریا کے قریب ایف سی کانوائےکو بارودی سرنگ کا نشانہ بنایا
ہلاک ہونے والا دہشتگرد بجر عرف سوغات 2016 سے بی ایل ایف کا حصہ تھاجو کہ پروم سیکٹر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر متعدد دہشتگردانہ حملوں میں ملوث تھا۔ بجر نے7 مارچ 2023 کو نذیر ولد بہرام کو اس کی رہائش گاہ سے اغوا کیا اور بعد ازاں 8 اپریل 2023 کو شہید کر دیا
4 مارچ 2023 کو پل ناکہ پوسٹ پر گرینیڈ حملے جبکہ 01 مئی 2023 کسٹم آفس ایریا کے قریب ایف سی کانوائے کو بارودی سرنگ کا نشانہ بنانے میں بجر عرف سوغات شامل تھا
ہلاک دہشت گردوں میں ساحل لنگ عرف شفق بھی شامل تھا ، جو معصوم پاکستانیوں اور سیکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا۔ ساحل لنگ دہشت گرد بلبل کا بھائی تھا اور مارگٹ اور ہرنائی کے علاقے میں بھتے اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں مُلوث تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے