ایرانی فوجی نے ساتھیوں پر فائرنگ کردی، 5 اہل کار ہلاک

276.jpg

تہران: ایرانی فوجی اہل کار نے اپنے ہی ساتھیوں پر گولیاں برسا دیں، جس میں 5 اہل کار ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی صوبے کرمان میں اتوار کے روز فوجی اڈے پر پیش آنے والے واقعے کے محرکات کا علم نہیں ہو سکا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوجی اہل کار نے اپنے ساتھیوں پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ بیرکوں میں آرام کررہے تھے۔
ساتھیوں کو فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد اہل کار موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ہی کرمان میں ایک حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے،جس کی ذمے داری داعش نے قبول کی تھی۔
قبل ازیں 2022ء میں بھی ایک فوجی اہل کار نےایران کے جنوبی علاقے میں ایک تھانے میں فائرنگ کرکے پولیس اہل کاروں کو قتل کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے