اسلام آباد میں پارہ چنار یوتھ اور اہلیان پارہ چنار کا انوکھا احتجاج
پارہ چنار یوتھ اور اہلیان پارہ چنار کے زیر اہتمام مسافر گاڑیوں پر حملوں کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں اسکول کے بچوں نے شرکت کی۔
شرکاء نے امن وامان قائم کرنے حق میں اور دہشت گردی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، اس موقع پر بچوں نے کتابیں اٹھا رکھیں تھیں، طلباء تاریکی کے چھٹنے اور علم کی شمع روشن رکھنے کے عزم کا اظہار کر رہے تھے۔
احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی نے کہا کہ ضلع کرم پارہ چنار کے پرامن عوام کے ساتھ کئی دہائیوں سے مظالم کے پہاڑ توڑے گئے ہیں لیکن آج تک کسی نے اس کا ازالہ نہیں کیا الٹا حالات گھمبیر صورت حال اختیار کرتے جا رہے ہیں۔