ہیڈ کوچ ہاکی ٹیم نے اولمپکس میں کوالیفائی نہ کرنیکا سبب ناقص امپائرنگ کو قرار دیدیا

273.jpg

لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے اولمپکس میں کوالیفائی نہ کرنے کا سبب ناقص امپائرنگ کو قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ اپنے تحفظات سے ایف آئی ایچ کو زبانی طور پر احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے۔
شہناز شیخ کے مطابق جب دوسرا گول دیا گیا تو اس سے پہلے گیند نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کے پاوں سے لگ چکی تھی، ٹی وی ریفرل میں امپائر سے رجوع کرنے پر ان کی جانب سے کہا گیا کہ جس اینگل سے ریفرل لیا گیا ہے، وہاں کیمرہ نہ ہونے سے میں کلیئر نہیں ہوں۔ ایف آئی ایچ کے ایونٹس میں ایسا نہیں ہونا چاہیے، سب چیزیں واضح ہونی چاہیں تھیں۔
ٹیم ہیڈ کوچ کے مطابق اس وقت ہماری فاول ہونے کی ایپل اور ریفرل کو تسلیم کیا جانا چاہیے تھا۔ ایف آئی ایچ کے یہ رولز بھی ہیں کہ جس ٹیم کا میچ ہو، اس دوران اس ملک کا کوئی آفیشل ڈیوٹی نہیں دے سکتا مگر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نیوزی لینڈ کا ہی تھا، جو تمام چیزوں کو کنٹرول کر رہا تھا۔
شہناز شیخ کے مطابق ہمارے لڑکوں نے بہت محنت کی، جن حالات میں ہم عمان میں کھیلنے آئے وہ سب کے سامنے ہیں۔ تماشائیوں نے بھی پاکستانی ٹیم کو بہت سپورٹ کیا لیکن اچھی پرفارمنس کے باوجود کوالیفائی کرنے سے محرومی کا دکھ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب تیسری اور چوتھی پوزیشن کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے آخری چند سکینڈز میں گول کرکے پاکستان کو تین دو سے ہرا کر اولمپکس میں رسائی پائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے