34 ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دینے کی منظوری

260.jpg

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے 34 نئے ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دینے کی منظوری دیدی۔
وزارت خارجہ نے تقرریوں کی توثیق کے بعد 34 نئے ٹریڈ افسروں کوسفارتی اسٹیٹس دینے اورانھیں بمعہ اہلخانہ سفارتی پاسپورٹس جاری کرنے کی منظوری دی۔
وزارت خارجہ نے وزارت تجارت کو ایک خط میں ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دینے کے منظوری سے آگاہ کیا، 5 ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دینے کا عمل موخر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سڈنی، ہانگ کانگ اور واشنگٹن میں تعینات گریڈ 20 کے 3، گریڈ 19 کے22 اورگریڈ 18 کے 9 نئے ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دیا گیا ہے، گریڈ20 کی5 اسامیوں پر تقرری عارضی طور پر معطل ہے۔
یاد رہے نگران وزیراعظم نے39 نئے ٹریڈ افسر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے