پاک ایران كشيدگى خاتمے کا فیصلہ خطہ کے ممالک اور عوام کے مفاد میں ہے، طاہر اشرفی

264.jpg

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران كشيدگى خاتمے کا فیصلہ خطہ کے ممالک اور عوام کے مفاد میں ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا قدم ایک مستحسن قدم ہوگا۔ حافظ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ایران سمیت تمام پڑوسیوں سے بہتر تعلقات ہوں، ایران کی طرف سے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہ تھی، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم مسلمان اور پاکستانی ہیں ہمارے فرقے اور قبیلے بعد میں ہیں، دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف پاکستان کا کردار روز روشن کی طرح واضح ہے، پاکستان کی سلامتی استحکام اور خودمختاری سب سے اہم اور مقدم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے