کراچی میں عبداللہ شاہ غازی مزار حملے کا منصوبہ ساز گرفتار

255.jpg

کراچی: پاکستان رینجرز اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے اتحاد ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مطلوب دہشت گرد ملزم عبدالغفار عرف امجد عرف عرفان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کمانڈر محمد علی عرف مفتی خالد کا قریبی ساتھی ہے ۔اس کے قبضے سے باروی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
ملزم نے 2011 میں اپنے ساتھیوں کے ملکر عبداللہ شاہ غازی مزار پر حملہ کا منصوبہ بنایا تھا اس سے قبل پولیس اہلکاروں نے انھیں روکنے کا اشارہ کیا۔
دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو شہید کردیا تھا ۔ واقعے کے بعد ملزمان وزیرستان میں روپوش ہوگئے تھے حال ہی کراچی آئے تھے دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے