پاکستان ایران تعلقات معمول پر آنے کے بعد فضائی ٹریفک میں بھی بہتری
پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے بعد فضائی ٹریفک میں بھی بہتری آگئی۔
مغربی سمیت سے پاکستان کی حدود میں آنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ ایران سمیت مغربی سمت سے پاکستان کی فضائی حدود آنے والی پروازوں کی تعداد معمول پر آگئی۔
یومیہ 700 پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں۔ پاک ایران کشیدگی کے پیش نظر گزشتہ دنوں پاکستانی حدود سے گزرنے والی پروازوں کی تعداد یومیہ 400 تک آگئی تھی۔
پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرکے گزرنے والی پروازوں سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خطیر آمدنی ہوتی ہے۔