لاڈلے اور لاڈلا بنانے والے اب خمیازہ بھگت رہے ہیں، مریم اورنگزیب

2593563-maryamaurangzaib-1705730081-581-640x480.jpg

اہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاڈلے اور لاڈلا بنانے والے اب خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو لانگ مارچ لائے، جناح ہاؤس پر حملہ کیا، وہ دوسروں پر دہشت گری کا مقدمہ کرتے ہیں۔ ہم عدالت کے سامنے اس لیے پیش ہوتے ہیں کیوں کہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ مقدمے جھوٹے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ غربت، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا فارمولا صرف نواز شریف کے پاس ہے۔ پاکستان کے نوجوان کو ایک خوشحال مستقبل ملے گا۔ لاڈلے اور لاڈلا بنانے والے اب خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ علیم خان کے ساتھ سیاسی اتحاد کیا ہے، ہم نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا۔
قبل ازیں لیگی رہنما جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف ریاست مخالف تقاریر کیس پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی، جہاں مریم اورنگزیب، جاوید لطیف، راشد خان ، سہیل احمد کی حاضری مکمل کی گئی۔ بعد ازاں وکیل نے جاوید لطیف، مریم اورنگزیب سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے