ہائیکورٹ ججز کی رہائش گاہوں پر 30کروڑ جرمانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: سی ڈی اے بورڈ نے ہائی کورٹ ججز کی رہائش گاہوں پر 30کروڑ جرمانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے سی ڈی اے کو تاخیری چارجز معاف کرنے کی سمری بھیجی تھی تاہم سی ڈی اے نے چیف جسٹس، ججز اور عدالتی افسران کی رہائش گاہوں پر جرمانہ معافی کی درخواست مسترد کر دی۔
بورڈ ممبران نے اپنی رائے میں کہا کہ اگر ججز کی رہائش گاہوں پر جرمانے معاف کیے تو یہ ایک مثال بن جائے گی۔