ی ٹی آئی کا ایک مرتبہ پھر ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان

247.jpg

پاکستان تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے مطابق 20 جنوری 2024ء بروز ہفتہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے پاکستان تحریک انصاف کا دوسرا ورچوئل جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور مرکزی سیکرٹری جنرل رؤف حسن سمیت دیگر عہدیداران و رہنماء جلسے سے خطاب کریں گے۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام ورچوئل جلسہ میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکے ذریعے شریک ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ برس 17 دسمبر کو انتخابی مہم کے سلسلے میں پہلے ورچوئل یا آن لائن جلسے کا اہتمام کیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے پابند سلاسل عمران خان کا جیل سے پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے پہلے ورچوئل جلسے کے روز ملک بھر میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر رہی اور صارفین کو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہا تھا جس کے بعد انٹرنیٹ سروس کی نگرانی کرنے والے آزاد اداروں نے بھی پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کی تصدیق کی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے