نواز شریف 73سالہ بوڑھی خاتون سے ڈر کر اندر بیھٹا ہوا ہے، یاسمین راشد

2593167-yasmeenrashid-1705652546-950-640x480.jpg

لاہور: ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف ایک 73 سالہ بوڑھی خاتون سے ڈر کر اندر بیھٹا ہوا ہے، نواز شریف باہر نکلیں تو ان کو لوگ بتائیں گے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میرے ورکرز اور سپورٹرز کو میری انتخابی مہم نہیں کرنے دی جا رہی، میرے آفس سے ملازموں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8فروری کو عوام گھروں سے باہر ضرور نکلیں اور ووٹ کا حق استعمال کریں کیونکہ یہ جنگ عوام کے مستقبل کی جنگ ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ استعمال کرنے کے بعد ووٹ کی حفاظت بھی کرے کیونکہ ووٹ کی حفاظت نہ کی تو عوام کے ووٹ چور لوٹ لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے