شمالی کوریا کا زیرآب نیوکلئیرڈرون کا تجربہ

2593005-nkoreatestnukedrone-1705638848-899-640x480.jpg

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے زیرآب جوہری ڈرون کا تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوزی ایجنسی کے مطابق ملک کی وزارت دفاع کے تھنک ٹینک نے سمندر میں جوہری ڈرون کا تجرنہ مشرقی سمندری حدود میں کیا۔شمالی کوریا کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ امریکا ، جنوبی کوریا اور جاپان جنگی جنون میں مبتلا ہو کر مشترکہ فوجی مشقیں کررہے ہیں۔ ان جنگی مشقوں کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔دشمنوں کی جنگی مشقوں کا جواب دینے کے لیے ہماری افواج زیرآب جوہری ہتھیاروں کے ذریعے جواب دینے کو تیار ہیں۔
شمالی کوریا نے جس زیر آب جوہری ڈرون کا تجربہ کیا ہے اسے سونامی کا نام دیا گیا ہے اور اسے مشترکہ فوجی مشقوں کا ردعمل قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے