میزائل، ڈرون حملوں میں کسی پاکستانی کو نشانہ نہیں بنایا گیا، ایرانی وزیر خارجہ

1310983_8179220_Irn_fm_updates.jpg

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل، ڈرون حملوں میں کسی پاکستانی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

ڈیووس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے پاکستان میں صرف دہشتگردوں کو نشانہ بنایا ہے، پاکستان میں نشانہ بنائے گئے دہشت گردوں کا تعلق اسرائیل سے تھا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جرائم فوری ختم نہ ہوئے تو ہر ایک کو نقصان پہنچے گا۔

انکا کہنا تھا کہ عراق میں حملے اسرائیلی ایجنسی موساد کی ایران مخالف سرگرمیوں کے جواب میں تھے۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ تہران اپنی قومی سلامتی پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران عراق کی علاقائی خود مختاری کا احترام کرتا ہے، عراقی علاقے کردستان سے موساد کی کارروائیوں کی انٹیلیجنس عراق سے شیئر کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے