غزہ میں حاصل ہونے والی کامیابیاں کسی منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے زائل ہو رہی ہیں

xHarzi-Halavi-768x403.jpg.pagespeed.ic_.wU8nhNzvdC.webp

اسرائیلی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے سیاست دانوں کو خبردار کیا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کے مستقبل کے بارے میں کوئی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے غزہ میں حاصل ہونے والی کامیابیاں زائل ہو رہی ہیں۔ اسرائیل کے چینل 13 نے رپورٹ دی ہے کہ فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ہرزی ہالوی نے سیاسی حکام اور سیاست دانوں کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں حاصل ہونے والی کامیابیاں کسی منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے زائل ہو رہی ہیں.ہالوی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو اور وزیر جنگ یوو گیلنٹ کو بتایا کہ ہم اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں کو بکھرتا ہوا دیکھ رہے ہیں کیونکہ جنگ کے بعد کے دن کے لیے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی گئی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے