عمر سیف کی سوئٹزرلینڈ میں اہم ملاقاتیں، ڈیجیٹل تعاون پر اتفاق

2591957-cjchiefjusticeqazifaezisa-1705473469-821-640x480.jpg

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن عمر سیف کی سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر بین الاقوامی اداروں، عالمی تنظیمی عہدیداران سے غیررسمی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی عمر سیف نے ان ملاقاتوں میں کہا کہ پاکستان مستقبل قریب میں ’’ڈیجیٹل حب‘‘ بننے جا رہا ہے۔ڈیجیٹل پاکستان برانڈ عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن کی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان اسٹارٹ اپس فنڈ میں تعاون، رکن ممالک کے مابین مشترکہ کلاؤڈ سروسز پر اہم پیش رفت متوقع ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے