ایران اور پاکستان تحمل سے کام لیں؛ چین کی بلوچستان حملے پر اپیل

2592056-chinaurgepakistaniranto-1705484326-546-640x480.jpg

بیجنگ: چین نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ایران کے میزائل حملے پر فریقین سے تحمل اور برداشت سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان اور ایران سے کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کرنے اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران اور پاکستان بڑے اسلامی ممالک اور ایک دوسرے کے قریبی پڑوسی ہیں اور دونوں ہی ہمارے قریبی شراکت دار اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہیں۔چینی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ ہماری اپیل ہوگی کہ اس مسئلے پر پاکستان اور ایران تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ خطے میں کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے بلوچستان کے شہر پنجگور میں حملے میں دو معصوم بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی ہوگئی تھیں

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے