غزہ میں اسرائیل کی حمایت کرنے والے جوبائیڈن قصاب ہیں، رکن یورپی پارلیمنٹ

2592218-mepcleardelly-1705500717-179-640x480.jpg

آئرلینڈ کی یورپی پارلیمنٹ کی رکن کلیئر ڈیلی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں شکست ہورہی ہے اور اتنی طاقت استعمال کرنے کے باوجود وہ عوامی رائے میں بھی ہار چکا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں آئرلینڈ کی رکن کلیئر ڈیلی نے غزہ میں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں پر امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر کڑی تنقید کی۔

کلیئر ڈیلی نے کہا کہ عوامی عدالت میں اسرائیل کی شکست ہوچکی ہے لیکن وہ زمینی حقائق کو تسلیم کرنے کے بجائے تنازعات کو ہوا دینے کے لیے مایوس کن کارروائیوں کا سہارا لے رہا ہے۔
آئرش ممبر یورپی پارلیمنٹ کلیئر ڈیلی نے کہا کہ امریکی صدر نے اسرائیل کی بے جا حمایت کرکے خود کو قصاب ثابت کردیا۔ وہ اپنے آبا و اجداد کا تعلق آئر لینڈ سے کرنے سے باز رہیں۔

کلیئر ڈیلی نے کہا کہ جوبائیڈن کی حمایت پر اسرائیل غزہ میں جارحیت کو طول دے رہا ہے۔

آئرش ممبر یورپی پارلیمنٹ کلیئر ڈیلی نے ارسلا وان ڈیر لیین اور جرمنی کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کی حمایت کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یورپ کے لوگ ہمارے نام پر نہیں بلکہ فلسطین اور عالمی عدالت میں غزہ کا کیس لڑنے والے جنوبی افریقا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے