حزب اللہ اور اسرائیل کی جنگ نئے مرحلے میں داخل، علاقے میں بڑی تبدیلی کے آثار

Hezbollah-Israel-768x403.jpg

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے اور جنوبی لبنان میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد حالات نے ایک نیا رخ اختیار کرنا شروع کر دیا ہے۔حالیہ دنوں میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جنگ میں توسیع کے بہت سے منظرنامے دیکھے گئے ہیں جو یقینی طور پر اسرائیل کی شکست کی نشاندہی کر رہے ہیں۔عرب دنیا کے معروف فلسطینی مصنف اور اخبار رائ الیوم کے ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے اپنے تازہ مضمون میں جنوبی لبنان کی موجودہ صورتحال اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں پر روشنی ڈالی ہے۔عبدالباری عطوان لکھتے ہیں کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے سینئر فیلڈ کمانڈر ویسام حسن الطویل کی شہادت میں صیہونی حکومت کا دہشت گردانہ جرم ظاہر کرتا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو جنگ کو وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے