یمن پر حملے نے امریکہ کی جارحانہ اور انسانیت دشمن ماہیت بے نقاب کردی، صدر رئیسی

237.jpg

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے یمن کے خلاف امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام نے امریکہ کی جارحانہ اور انسانیت دشمن ماہیت سب پر عیاں کردی۔
رپورٹ کے مطابق صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں یمن کی بہادر قوم کی شجاعت کی قدردانی کی اور بین الاقوامی جہازرانی کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔
سید ابراہیم رئیسی نےغاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں دسیوں ہزار عام فلسطینی شہریوں، بچوں اور خواتین کے قتل عام کو نسل کشی قرار دیا اور کہا کہ دنیا کی تمام اقوام کی نگاہ میں یہ حکومت قابل مذمت ہے۔
انھوں نے یمنی عوام کے خلاف امریکہ کے جارحانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ حملہ اس کی جارحانہ اور انسانیت دشمن ماہیت کا ثبوت ہے۔
صدر ایران نے کہا کہ یمنی عوام نے برسوں جارحین کے مقابلے میں مزاحمت کی ہے اور آج بھی وہ مظلوم فلسطینی عوام کے دفاع میں مؤثر کردار ادا کررہے ہیں، ان کے خلاف امریکہ کا جارحانہ اقدام دنیا کی سبھی حریت پسند اقوام کے نزدیک قابل مذمت ہے۔
انھوں نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کو ایران کا اصولی موقف قرار دیا اور کہا کہ صیہونیوں کے مظالم فلسطینی قوم کی حتمی فتح کے ساتھ ختم ہوں گے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے بھی اس ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ ہم مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنے مؤقف پر ثاب قدم ہیں اور امید کرتے ہیں کہ امت اسلامیہ صیہونیوں اور ان کے حامیوں کے جرائم برملا کرنے میں اپنی پوری توانائیوں سے کام لے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے