دوسرا ٹی20؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ہملٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے ابتداء میں کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا کر کیویز کے ٹاپ آرڈر کا شکار کریں۔اس موقع پر کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، میٹ ہنری کی جگہ مچل سینٹنر کی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، حارث روف، عباس آفریدی
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ
کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کونوے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، ایڈم ملنے، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی، بین سیئرز
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں کیویز نے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔