اسرائیل کی غزہ میں مصر کی سرحد پر قبضے کیلئے آپریشن کی تیاریاں

1309752_3885436_5_akhbar.jpg

دو دہائیاں قبل غزہ پٹی سے انخلاء کے بعد سے اسرائیل سوائے ایک کے فلسطین کی تمام سرحدوں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہے۔ اور اب وہ غزہ کے جنوب میں مصر کی جانب فلسطین کی آخری سرحد کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے آپریشن کی تیاریاں کر رہا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو اور دیگر حکومتی رہنماوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کیلئے ضروری ہے کہ فلسطینی علاقوں کے تمام بارڈرز کا کنٹرول اس کے پاس ہو۔ اسرائیل نے مصر کے ساتھ فلسطین کی اس سرحد کو ’’فلاڈیلفیا کوریڈور‘‘ کا نام دیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد حماس کو غزہ پٹی میں اسلحہ لانے سے روکنا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے اس اقدام کو حماس کو شکست دینے کیلئے اپنی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا ہے۔ تاہم، مصر اس ضمن میں پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ ایسی کوئی بھی کوشش نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے اور یہ اقدام مصر کیلئے نہ صرف سرخ لکیر عبور کرنا ہوگا بلکہ مصر اسے اعلان جنگ تصور کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق، مصر کے ساتھ سرحد پر اسرائیلی آپریشن بہت زیادہ پیچیدہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس ضمن میں اسرائیلی حکام نے مصر کو فلاڈیلفیا کوریڈور میں کیے جانے والے آپریشن کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس بارڈر کا کنٹرول اسرائیل کے پاس ہونا چاہئے تاکہ ہم اسے بند کر سکیں، کیونکہ اس کے علاوہ کوئی اور بندوبست اس بات کی ضمانت نہیں دے پائے گا کہ آئندہ ایسے حملے نہیں ہوں گے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے