امریکی جارحیت سے علاقے میں جنگ کی آگ مزید بھڑکے گی، اسلامی تبلیغات کونسل
اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیشن کونسل نے یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی حماقت کو علاقے میں بدامنی و عدم استحکام بڑھنے کا باعث قرار دیا ہے۔
ایران کی اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیشن کونسل نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت، یمن کے قومی اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت نیز بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور اسی طرح غزہ میں صیہونی جلاد کے جرائم کی حمایت کی غماز ہے۔