امریکی اور برطانوی دشمنوں نے صنعاء پر بمباری کی۔ یمنی میڈيا کی رپورٹ
یمن کے المسیرہ چینل نے ہفتے کی صبح دارالحکومت صنعاء پر امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے بمباری کی خبر دی ہے۔
المسیرہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے ماتحت فوجی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں کئی مقامات کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق صنعاء کے شمالی حصے پر بمباری کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق صنعاء ائیرپورٹ اور اس کے گرد و نواح میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔