بلو چستان کے امن کو بگاڑنے والے "کالم نگار محمد عامر رانا "
اگر وزیراعظم ہاؤس کے دروازےبلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور غیر قانونی قتل و غارت کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والے بلوچ مظاہرین کے لئے کھول دیئے جاتے اور یا اگر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدرانہیں اپنی دردناک کہانیاں سننے کا موقع دے دیتے، تو کیا یہ بحران زدہ صوبے کے لیے ایک اہم اعتماد سازی کا اقدام نہ ہوتا؟
بلوچستان دہائیوں سے بغاوت، دہشت گردی، خراب حکمرانی اور معاشی بحران سے دوچار ہے۔ اسلام آباد کی سرد راتوں میں کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے متاثرہ خاندان انصاف کے لیے آئے تھے اور انہیں پولیس کے وحشیانہ استقبال اور نگران حکومت کے طنز بھرے نشتر سہنے پرے۔ وہ اس سلوک کے بالکل مستحق نہیں تھے۔ اگر بلوچ مظاہرین کے لیے نگرانوں کے ردعمل کو تمام اداروں کے اجتماعی ردعمل کے طور پر لیا جائے تو اس کی صرف یہی توجہی کی جا سکتی ہے کہ ریاست بلوچستان کے بحران سے نمٹنے کی اپنی حکمت عملی پر قائم رہے گی، جو اب تک موثر ثابت نہیں ہو سکی ہے۔
اگر ایسا ہے تو سکیورٹی اداروں کی جانب سے بلوچ سماج، خاص طور پر نوجوانوں، سے مکالمے اور بات چیت کی کوششوں کی کیا وصاحت کی جا سکتی ہے؟ شاید ریاستی ادارے الجھن میں ہیں یا امن کے بگاڑنے والوں کے جال میں پھنس گئے ہیں۔
شائد اس سلسلے میں سٹڈمین کی ایک تھیوری معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ سٹڈمین کا کانفلیکٹ اسٹڈیز میں بڑا مقام ہے اور اس کی سب سے اہم تھیوری امن عمل میں بگاڑ پیدا کرنے والوں سے متعلق ہے۔
سٹڈمین کا نظریہ تنازعہ کے مطالعے میں ایک اہم ستون ہے، جو بگاڑنے والوں کو ایسے رہنماؤں، گرہوں اور جماعتوں کے متعلقہے جو یہ یقین رکھتے ہیں کہ اگر امن قائم ہوا تو ان کی طاقت، مفادات اور نقطہ نظر خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
ہر بگاڑنے والا ایک الگ اکائی ہے یعنی اپنے مفاد کو مقدم رکھتا ہے اور سٹڈمین مفادات کی روشنی میں چار اہم چیلنجوں کی نشاندہی کرتا ہے: پوزیشن (اندرونی بمقابلہ بیرونی)، تعداد، مقصد کی قسم (محدود، حریص، مکمل)، اور مقام (قیادت بمقابلہ پیروکار)۔ یہ عوامل اس بات کو متاثر کرتے ہیں کہ بگاڑنے والے امن کے طریقہ کار کو کیسے خراب کرتے ہیں، کیونکہ اندرونی بگاڑنے والے چھپے ہوئے حربے استعمال کرتے ہیں، جبکہ بیرونی بگاڑنے والے کھلے عام تشدد کا سہارا لیتے ہیں۔
بلوچستان میں بحران کثیر جہتی ہے، اور ریاست اور معاشرہ ابھی بھی ہم آہنگی کے لیے ایک مضبوط بنیاد تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بلوچستان کو حکمرانی سے لے کر وسائل کی تقسیم اور سیاسی بااختیار سے لے کر سیکیورٹی تک ہر لحاظ سے ریاستی پالیسیوں میں ایک خاص خطہ سمجھا جاتا ہے، جہاں باقی پاکستان کی طرح صابطے لاگو نہیں ہوتے، اور اس وجہ سے حواریوں کا ایک طبقہ تشکیل پاتا ہے۔ یہ حواری مختلف پس منظر سے آتے ہیں، جن میں ریاستی ادارے، سیاسی اور قبائلی اشرافیہ، مذہبی علماء، بیوروکریسی اور ٹھیکیدار شامل ہیں۔ وہ بحران سے طاقت اور پیسہ حاصل کرتے ہیں، اور تنازعہ کو حل کرنا کبھی ان کے مفاد میں نہیں ہوتا۔
ریاست کا مفاد صوبے میں استحکام میں ہے، اور ادارے موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے میں یقین رکھتے ہیں اور شک کے ساتھ ان عوامل اور اداکاروں کو دیکھتے ہیں جو اسٹیٹسں کو ،کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ریاست اپنے حواریوں کی حکمت پر بھروسہ کرتی ہے اور ان اداکاروں سے مکالمہ سے ڈرتی ہے جو ان کے نقطہ نظر اور پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔ اگر سیاسی مجبوریاں دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعامل کو وسعت دینے کا دباؤ ڈالتی ہیں، تو حواریوں کے کلب سے بگاڑنے والے عمل کو نقصان پہنچانا شروع کر دیتے ہیں۔ وجہ سادہ ہے: سٹڈمین نے ان کی حرص اور فوائد کھونے کے خوف کی نشاندہی کی ہے۔ اس عمل کا سب سے بدترین پہلو یہ ہے کہ وہ جبر کے اقدامات استعمال کرنے کی وکالت کرتے ہیں اور دشمن کی تعریف کو تشکیل اور وسعت دیتے رہتے ہیں۔
بگڑنے والوں کے لیے، جو لوگ ان کی پالیسیوں، بیانیوں اور نقطہ نظر سے اختلاف رکھتے ہیں، وہ دشمن کے حلقے میں آ جاتے ہیں۔ یہ دلچسپ ہے کیونکہ خود حواری مختلف نسلی، مذہبی، قبائلی اور سماجی طبقوں سے آتے ہیں، لیکن وہ حب الوطنی کی ایک منفرد اور دو طرفہ تعریف بناتے ہیں جس کے وہ خود کو حب الوطنی کا اہل قرار دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر، وہ خود کو جدید طور پر پیش کرتے ہیں ل
بگڑنے والے نہ صرف امن کے عمل کو تباہ کر دیتے ہیں بلکہ ریاستی اداروں کو بھی ناکام بنا دیتے ہیں اور کسی بھی مصالحتی اور ہم آہنگی کے عمل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دیتے ہیں۔ وہ صورتحال کو اس انداز میں پیش کرتے ہیں جو امن اور استحکام کی کنجی سمجھا جاتا ہے۔
بلوچستان کا دیرینہ شکایتوں سے بھرا ہوا اضطراب، مصالحتی کی بار بار کی کوششوں کو مسترد کر چکا ہے۔ ریاستی ادارے بحران سے نمٹنے کے لیے مصالحتی اقدامات سے لے کر عام معافی تک مختلف اقدامات کے ساتھ تجربات کر رہے ہیں۔ اگر ہم گہرائی میں جائیں، تو ان بگاڑنے والوں کی نشاندہی کی جا سکتی ہے جو پورے عمل کے نگہبان بن جاتے ہیں، اور نتیجے کے طور پر، کچھ بھی نہیں بدلتا ہے۔ انہوں نے(2008 سے 2013)کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے دور میں آغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج (بلوچستان کو حقوق دینے کا آغاز) کو ناکام بنایا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت (2008 سے 2013) نے اسی روش پر عمل کیا اور جنوری 2015 میں اعلان کردہ قومی ایکشن پلان کے ایک حصے کے طور پر بلوچ باغی رہنماؤں کے ساتھ مصالحتی کو شامل کیا گیا تو اسے بھی ناکام بنایا۔ تحریک انصاف پاکستان کی حکومت بھی اپنے نقطہ نظر میں مختلف نہیں تھی، لیکن کچھ بھی کام نہیں آیا۔ سکیورٹی ادارے بھی بلوچ عوام، خاص طور پر نوجوانوں کے ساتھ وسیع تر مکالمہ میں مصروف ہیں۔
ناکامی کی وجوہات بھی عیاں ہیں، جیسا کہ بگاڑنے والوں نے ان پہل کو کیسے تباہ کر دیا۔ بلوچستان دو اہم مطالبات کر رہا ہے: پہلا، لاپتہ افراد کے مسئلے کو حل کرنا، اور دوسرا، صوبے میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کرانا۔ ریاستی ادارے ان دو کے علاوہ دیگر ہر ایشو پر بات سُننے کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔
ان گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے بلوچ خاندان صرف جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور قانون کی بالادستی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مختلف حکومتوں نے ان مسائل کو پہل اور کمیشنوں کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی ہے، اور یہاں تک کہ اعلیٰ عدالتوں نے بھی اس کا نوٹس لیا ہے، لیکن حتمی حل ابھی تک ناپید ہے ، لیکن بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک سنگین انسانی حقوق کا بحران بن گیا ہے۔ بگاڑنے والے ان حالات کو اشتعال انگیز بیانات یا میڈیا وسائل کو منیپولیٹ کرکے ان افعال کو جائز قرار دے کر اور خالص انسانی حقوق کے مسئلے کو سیاسی بنا کر مزید خراب کر دیتے ہیں۔
بگاڑ پیدا کرنے والوں نے بلوچستان کو اس حال تک پہیچا دیا ہے اور ریاستی ادارے ابھی تک ان کے چنگل میں پھنسے ہیں۔ شاید وہ خود اس فریب سے باہر نہیں نکلنا چاہتے کہ حتمی حل بگاڑ پیدا کرنے والوں کے پاس ہے۔
(ڈان اخبار سے ترجمہ شدہ)