یہ تحریک دنیا بھر سے اخلاقی حمایت چاھتی ھے۔ ماہ رنگ بلوچ

اسلام آباد : بلوچستان کے ہر شہر میں بچے اس تحریک کی حمایت میں نکل رہے ہیں۔ اسے کہتے ہیں عوامی تحریک کی عوامی حمایت۔ یہ بلوچستان کے شہر دشت میں ہونے والے جلسے کی تصاویر ہیں، جہاں ریلی میں بچوں کی اکثریت دیکھی جا سکتی ہے۔ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ یہ بلوچستان کے ہر گھر کی تحریک ہے۔ اسے بلوچستان میں بچوں سے لے کر بزرگوں تک کی حمایت حاصل ہے۔ اب یہ تحریک دنیا بھر سے اخلاقی حمایت چاہتی ہے۔