عدالت میں جنوبی افریقہ کے دلائل کی بہت قدر کرتے ہیں، حماس

1308984_4477682_Hamas-Leader-Izat-al-Rishq_updates.jpg

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ عدالت میں جنوبی افریقہ کے دلائل اور دستاویزی شواہد کی بہت قدر کرتے ہیں۔

عالمی عدالت انصاف کی کارروائی پر غزہ سے اپنے بیان میں حماس کے رہنما عزت الرشق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے دلائل دنیا کے سامنے غزہ میں صہیونی قتل عام کو ثابت کرتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں ہمارے لوگوں کی نسل کشی اور نسلی تطہیر کے جرائم کا ارتکاب کیا۔ جنوبی افریقہ نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور اسرائیلی جرائم کو مسترد کیا۔

عزت الرشق نے کہا کہ جنوبی افریقہ نےعدالت میں اپنے اصولی موقف کی صداقت کو ثابت کیا۔ دنیا نے آج اسرائیلی جارحیت کو روکنے کےلیے درست اور قابل اعتماد وجہ کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے