سانحہ کرمان کی مذمت، آل پارٹیز یکجہتی فلسطین پریس کانفرنس

196.jpg

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیراہتمام بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت کراچی پریس کلب میں آل پارٹیز یکجہتی فلسطین پریس کانفرنس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، سیاسی جماعتوں کے رہنماء، اقلیتی نمائندگان، صحافی، ڈاکٹرز، وکلاء، دانشور، تاجر سمیت ممتاز شخصیات نے غزہ فلسطین میں مسجدوں، چرچوں، اسکولوں، ہسپتالوں، صحافیوں، ڈاکٹروں، رہائشی آبادیوں، بچوں، بوڑھوں، عورتوں پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری،خونی درندگی و جارحیت کیخلاف اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ چند مہینوں سے غزہ فلسطین پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری، جارحیت کا نہ رکنے والا قیامت خیز، خونی، شیطانی عمل جاری ہے، جس کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ، مسلم حکمران، عرب لیگ، او آئی سی اور حقوق انسانی کے نام نہاد عالمی ادارے بری طرح ناکامی، بے بسی، بے حسی اور مجرمانہ خاموشی کا شکار نظر آتے ہیں، کوئی بھی غاصب، قاتل، ظالم، پاگل کتے، صیہونی، اسرائیل کو کھلے عام مسلسل، آزادانہ دہشت گردی کرنے سے روکنے والا نہیں، غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمان صرف اللہ کی مدد و نصرت کے منتظر ہیں اور پاکستان سمیت مسلم حکمرانوں سے مؤثر کردار کی اُمید لگائے بیٹھے ہیں۔
علماء مشائخ نے کہا کہ فلسطین کا دو ریاستی غیر منصفانہ حل بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے فلسطین موقف کے منافی اور شہدائے فلسطین کے خون سے غداری اور عدل و انصاف کے کھلے قتل کے مترادف ہے، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کا حالیہ جرأت مندانہ بیان کہ ہم اور ریاست، فلسطین کے حوالے سے قائداعظم کے موقف پر قائم ہیں خوش آئند ہے، اقوام متحدہ و مسلم حکمران غزہ فلسطین پر اسرائیلی وحشیانہ جارحیت، بمباری رکوانے کیلئے فوری ہنگامی راست اقدام اٹھائے اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم، دہشت گرد قرار دے کر عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں لاکر عبرتناک سزا دلوانے کیلئے مؤثر کردار ادا کرے، ہم پاکستان کے غیور مسلمانوں، انصاف پسند عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غاصب اسرائیل کو معاشی طور پر تباہ و برباد کرنے کیلئے تمام اسرائیلی مصنوعات کا ایمانی، اخلاقی حصہ سمجھ کر مکمل بائیکاٹ کریں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام تر اسرائیلی مصنوعات کی درآمدگی اور اس کی خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کرکے قابل جرم قرار دے۔

علماء مشائخ نے کہا کہ جیو ٹی وی سمیت تمام ٹی وی چینلز سے بھی دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ تمام تر اسرائیلی مصنوعات کی کاروباری اشتہاری مہم کا مکمل بائیکاٹ کرکے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بائیس کروڑ عوام کے دینی جذبات کا احترام اور صحافتی سطح پر مظلوم فلسطینیوں کے غم میں شرکت و یکجہتی کا مظاہرہ کریں، ہم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ و دیگر مزاحمتی تحاریک کے سربراہان و مجاہدین کو خراج تحسین اور شہدائے القدس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ایران کے شہر کرمان میں المناک دہشت گردی کی شدید مذمت اور شہداء و زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ اور بردار اسلامی و پڑوسی ملک ایرانی حکومت سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے مجاہدین فلسطین کے جذبہ حریت اور آزادی کی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا، فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے، قبلہ اول بیت المقدس بلاامتیاز رنگ نسل کسی ایک ملک و مسلک کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا مشترکہ اہم ترین اثاثہ ہے، فلسطین کے حوالے سے فرقہ وارانہ استعماری سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
پریس کانفرنس کرنے والوں اور شرکاء میں مولانا محمد امین انصاری بانی سیکریٹری جنرل، علامہ مرزا یوسف حسین مرکزی صدر، اسد اللہ بھٹو مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، مولانا انتظارالحق تھانوی سرپرست، تاجر رہنما عتیق میر چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد، علامہ عبدالخالق فریدی چیئرمین، ڈاکٹر صابر ابومریم بانی سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی رہنما جمعیت علمائے پاکستان (نورانی)، علامہ پیر سید ازہر علی شاہ ہمدانی صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ علماء مشائخ ونگ سندھ، محمد اسلم خان خٹک ایڈووکیٹ رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی، علامہ شیخ سکندر حسین نوربخشی مرکزی رہنما صوفیہ امامیہ نوربخشیہ، علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی رہنما انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان، علامہ سید بشارت حسین رہنما صوفیہ امامیہ نوربخشیہ راولپنڈی، مولانا جنید باڑی چیئرمین تاجر اتحاد آل پاکستان، مفتی وجیہہ الدین صوبائی رہنما پیپلز علماء مشائخ، پاک سولجر پاکستان، پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی کراچی یونیورسٹی، ہندو مذہبی اسکالر منوج چوہان، کرسچن رہنما پاسٹر امیول، سکھ رہنما مگن سنگھ، تاجر رہنما حامد میر، علامہ شبیر احمد عثمانی رہنما پیپلز علماء مشائخ، صحافی رہنما قاضی سمیع اللہ سینئر صحافی و تجزیہ نگار، علامہ منظرالحق تھانوی سیکریٹری جنرل PMLF علماء مشائخ ونگ سندھ، علامہ حسن شریفی رہنما جعفریہ الائنس، علامہ سید طاہر جمال تھانوی، چیئرمین مسلم اتحاد فورم پاکستان، علامہ مفتی اسد الحق چترالی رہنما جامعہ علامہ بنوری ٹاؤن، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی صدر مرکزی جماعت اہلحدیث کراچی، انور جمال انصاری جنرل سیکریٹری اتحاد الانصار پاکستان، سید معرفت شاہ صوبائی رہنما پاک سولجر پاکستان، فہیم الدین انصاری تاجر رہنما چیئرمین تحفظ حقوق الصراف، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک صدر سواد اعظم اہلسنت یوتھ فورس کراچی، محاذ کے میڈیا کوآرڈینیٹر فاروق احمد ریحان، میڈیا انچارج صاحبزادہ حافظ محمد انصاری و دیگر شامل ہیں

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے