آئی ایم ایف کا اجلاس آج ہوگا، پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی نئی قسط ملنے کا امکان

2589296-imfandpakistan-1704963731-459-640x480.jpg

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کو ستر کروڑ ڈالر کی نئی قسط ملنے کا امکان ہے۔

نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستانی معیشت کے پہلے اقتصادی جائزے کی منظوری دی جائے گی اور اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری پر پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی نئی قسط ملے گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ گزشتہ سال 15 نومبرکو طے پایا تھا۔ پاکستان 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی حاصل کرچکا ہے۔

قرض پروگرام کے تحت دوسرا جائزہ اجلاس آئندہ ماہ فروری میں شیڈول ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے