دنیا اسرائیل کے احتساب کیلئے جنوبی افریقہ کا ساتھ دے، ایران

201.jpg

جنیوا میں اقوام متحدہ کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مشن نے غزہ میں غاصب صیہونی رژیم کے جنگی جرائم کے خلاف جنوبی افریقہ کے اقدام کے لیے عالمی برادری سے بھرپور حمایت کی اپیل کی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں جنیوا میں ایرانی مستقل مشن نے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نسل کشی کنونشن کے تحت فلسطین میں اسرائیلی نسل پرست رژیم کے جرائم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کرنے پر مبنی جنوبی افریقہ کے احسن اقدام کا خیرمقدم اور اس کی کھل کر حمایت کرتا ہے۔ ایرانی مشن نے عالمی برادری سے بھی اس اقدام کی بھرپور حمایت کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ عالمی برادری بھی، مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے انجام پانے والی جنوبی افریقہ کی کوششوں کی حمایت کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے