400 ارب روپے کے اسلامک بانڈز فروخت کرنے کا فیصلہ

188.jpg

اسلام آباد: نگران حکومت نے اسٹاک ایکس چینج کے ذریعے تین سے پانچ سال کی مدت کے لیے 400 ارب روپے کے اسلامک بانڈز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق اسلامک بانڈز 24 جنوری، 21 فروری اور 20 مارچ کو تین نیلامیوں میں فروخت کیے جائیں گے، 100 ارب روپے کے اسلامک بانڈز ایک سال کے لیے فروخت کیے جائیں گے۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق 150 ارب مالیت کے اسلامک بانڈز فکسڈ اور فلوٹنگ ریٹ پر 3 اور 5 سال کی مقررہ مدت پر فروخت کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے