مزاحمتی قوتیں صیہونی حکومت کے ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہو جائیں گی، اسماعیل قاآنی

157.jpg

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے تاکید کی ہے کہ مزاحمتی قوتیں بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کے ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہو جائیں گی۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نام ایک پیغام میں تحریک حماس کے نائـب سربراہ صالح العاروری کی شہادت پرتعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت تحریک مزاحمت کے رہنماؤں کا قتل کر کے غزہ اور غرب اردن میں تحریک استقامت کے مقابلے میں اپنی شکست و ناتوانی اور بے بسی کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے